پاکستان۔ یمن میں جنگ کا حصہ بننا درست نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین

IQNA

پاکستان۔ یمن میں جنگ کا حصہ بننا درست نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین

7:49 - March 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3059506
بین الاقوامی گروپ: ثالث بننے کی بجائے جنگ میں شمولیت کسی طور قابل قبول نہیں۔ آغارضا

ایکنا نیوز- رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی آغا سید محمد رضا نے اپنے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ پاکستان کو اس صورتحال میں عرب گیم اور فرقہ وارانہ بحران میں کسی طور پر شامل نہیں ہونا چاہیے۔
آغا رضا نے کہا کہ ثالثی کی بجائے جنگ میں کودنا دانشمندی نہیں اور اس اقدام کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا
آغا رضا نے پاکستانی وزیر دفاع کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر یمن کی سلامتی کی باتیں کرنا درست نہیں اور اس وقت ہماری سلامتی زیادہ اہم ہے۔
آغا رضا نے کہا کہ وزیر دفاع کی باتوں نے ہمیں جنگ میں فریق بنا دیا ہے حالانکہ ہم اب تک افغانستان میں مداخلت کے نتایج بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی مظلوم عوام کی بجائے سعودی حملہ آوروں کی مدد کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔

ٹیگس: مجلس ، پاکستان ، یمن ، جنگ
نظرات بینندگان
captcha