پاکستان ؛ عون و محمد قرآن اکیڈمی میں شعبہ کمپیوٹر کا افتتاح

IQNA

پاکستان ؛ عون و محمد قرآن اکیڈمی میں شعبہ کمپیوٹر کا افتتاح

9:35 - April 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3072785
بین الاقوامی گروپ: افتتاحی تقریب میں امام جمعہ سید ہاشم موسوی، حجت الاسلام سید احمد کاظمی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر آغا رضا شریک

ایکنا نیوز- گذشتہ شب، 31 مارچ 2015 کو عون و محمد قرآنی اکیڈمی کے شعبہ کمپیوٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی. اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا تھے , جنہوں نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا. علاوہ ازیں دیگر مہمان خاص میں علامہ سید ہاشم موسوی , علامہ سید احمد علی کاظمی , ایم ڈبلیو ایم سیکریڑی جنرل عباس علی , ڈاکٹر محمد جمعہ , اور دیگر معززین مدعو تھے.
افتتاحی تقریب سے سید احمد کاظمی نے مختصر خطاب میں کہا کہ معاشرے میں ایسے جوان قابل تقلید ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت اس قدر خوبصورت کاوش کرتے ہیں اور جوانوں کو دینی اور دنیوی شعبوں میں تربیت دیتے ہیں۔
ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے کہا کہ تعلیم قرآن کے ساتھ ساتھ جوانوں کو تعلیمی میدان مین رہنمائی کرانا اس اکیڈمی کا کارنامہ ہے ۔

 

نظرات بینندگان
captcha