ایکنا نیوز- ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ صنعاءمیں موجود کچھ پاکستانیوں نے وطن واپسی سے انکار کر دیاہے ۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ پی آئی اے کی پرواز سے آنے والوں کی تعداد کا ابھی اندازہ نہیں لگایاجاسکتا۔لیکن کچھ دیر پہلے کی اطلاعات کے مطابق یمن میں محصور 188پاکستانی پی آئی اے کی فلائٹ ذریعے رات 8بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے ۔
وطن واپسی سے انکار کرنے والے پاکستانیوں کے نہ آنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یمن میں ہزاروں پاکستانی آرام و سکون کی زندگی بسر کررہے تھے،مگر سعودی حملوں کی وجہ سے ان کا آرام و سکون چھین چکا ہے۔