زائرین پر حملے میں ملوث دہشتگرد کی سزائے موت برقرار

IQNA

زائرین پر حملے میں ملوث دہشتگرد کی سزائے موت برقرار

20:07 - April 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3099054
بین الاقوامی گروپ:سپریم کورٹ کا موقف تھا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دہشتگردی کا جرم قابل سمجھوتہ نہیں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2004ء میں‌ مجرم کو پھانسی کی سزاء سنائی تھی۔ مجرم علی گل کو 18 اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے کوئٹہ سے ایران جانے والے زائرین کے قافلے میں شامل دو افراد کے قتل کے جرم میں موت کی سزاء پانے والے مجرم کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ سپریم کورٹ میں‌ زائرین کے قافلے میں‌ شامل دو افراد کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے انسداد دہشتگردی کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مجرم علی گل کی دوسری نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے موقع پر مجرم علی گل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کا مقتولین کے ورثاء کیساتھ سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ عدالت سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد روک دے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دہشتگردی کا جرم قابل سمجھوتہ نہیں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2004ء میں‌ مجرم کو پھانسی کی سزاء سنائی تھی۔ مجرم علی گل کو 18 اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔

451913

ٹیگس: مجرم ، پھانسی ، سزا
نظرات بینندگان
captcha