ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المصری الیوم»،کے مطابق مصر کی وزارت اوقاف کے تعاون سے بین الاقوامی مقابلوں میں مختلف ممالک کے قاری اور حافظ شریک ہوں گے
موریتانیہ میں مصر کے سفیراحمد فاضل یعقوب کا کہنا ہے : موریتانیہ سے دو نمایندے اور ایک جج مقابلوں کے لیے شریک ہوں گے
انہوں نے کہا : موریتانیہ کے لوگ قرآن کے عاشق ہیں اور کہاجاتا ہے کہ موریتانیہ ایک ملین شاعروں کی سرزمین ہے.
مصری سفیر نے یہاں کے عوام کی قرآنی و ادبیات میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سرزمین پر اہم علمی شخصیات اور علمی ثقافتی ورثے موجود ہیں جو اسلامی حوالے سے ایک عظیم سرمایہ ہیں.
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں شدت پسندی اور دیگر چیلنجز کے مقابلے کے لیے دونوں ممالک میں تعاون کی فضاء قائم ہے اور مشترکہ کوششوں سے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ہم ملکر کام کررہے ہیں۔