ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں جاری کشیدگی کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا پیغام درست سمت میں جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے معاملات پر ایران اور ترکی سے اچھی خبریں آ رہی ہیں جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔وفاقی وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان یمن میں جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور دوسرے ممالک سے بھی اچھی خبریں آنا خوش آئند بات ہے۔