کربلاء؛ «امام علی(ع)» قرآنی کورسز کا انعقاد

IQNA

کربلاء؛ «امام علی(ع)» قرآنی کورسز کا انعقاد

10:01 - April 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3133113
بین الاقوامی گروپ: قرآنی کورسز بعنوان«امام علی (ع)» آستانہ مقدسہ کے تعاون سے کربلاء میں منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قرآنی کورس بعنوان«امام علی (ع)»،کربلاء میں شروع کیا گیا تھا جو بیس دن تک جاری رہا
.اس کورس میں ۲۸ قرآنی اساتذہ شرکت کررہے تھے
آستانے کے قرآنی کورس کے سربراہ علی عبود الطائی کا کہنا ہے کہ اس کورس میں تجوید،لجن ،صوت اور وقف کے حوالے سے درس دیا گیا
انہوں نے کہا : اس کورس کے شرکاء نے 75% سے زائد نمبر لیا اور قرآنی استاد کے عنوان سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرنے میں کامیاب ہوا اور جن لوگوں نے اس سے کم نمبر لیا وہ اگلے کورس میں شرکت کرسکتے ہیں
پروگرام کے اختتام پر اعلی کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیے گیے
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ قرآنی ادارہ جو قم کے آستانہ مقدسہ سے منسلک ہے کے پچھلے دس روزہ قرآنی کورس میں سولہ ممالک سے قرآنی اساتذہ شریک تھے۔

3128978

ٹیگس: قرآنی ، کورس ، کربلاء
نظرات بینندگان
captcha