ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «صوت العراق»،کے مطابق بین الاقوامی قرآنی فیسٹیول «سعید بنجبیر» کے ہمراہ قرآنی محفل منعقد کی گئی جسمیں ایران کے بین الاقوامی قاری محمدجواد حسینی۔ پاکستان کے محمد افضل ایمانی اور عراق کے حسنین الحلو اور احمد النجفی شریک تھے
اس محفل میں عراق کے قاری «سراج منیر بشیر» نے منقبت خوانی کا شرف حاصل کیا
اور مختلف ممالک کے اہم قاریوں نے تلاوت سے دلوں کو گرمایا
بین الاقوامی فیسٹیول جو آستانہ مقدس امام حسین اور حضرت عباس(علیهماالسلام) کے تعاون سے جاری ہے اسمیں پندرہ ممالک سے قرآنی شخصیات شریک ہیں
فیسٹیول عراقی شہر کربلاء اور واسط میں جاری ہے
سعید بنجبیر بنهاشم الاسدی، امام سجاد(ع) کے صحابی اور معروف حافظ اور قاری قرآنی گزرا ہے جو حجاج بن یوسف کے پاتھوں درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔