ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ معروف سعودی شیعہ رہنما آیتالله شیخ نمر باقر النمر کو پھانسی دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ۲۵ رجب کے دن اس اقدام کے لیے مقرر کیا گیا ہے
قابل ذکر ہے کہ ۲۵ رجب سابق ولی عہد نایف بنعبدالعزیز آل سعود جو انتہائی متعصب شخص تھا اور وہابی طبقے کی اہم شخصیتوں میں شمار ہوتا تھا کی وفات کا دن ہے
آیتالله نمر چار سال سے قید میں ہے اور انہوں نے نایف بن عبدالعزیز کے خلاف متعدد بار تقریر کیے تھے
اس خبر کے بعد سوشل میڈیا میں شدید اعتراضات سامنے آرہے ہیں اور اسکے خطرناک نتایج سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
کہا جاتا ہے کہ نمر کو پھانسی کی صورت میں سعودی کے اندر بالخصوص شیعہ نشین علاقوں میں بحران اور صورتحال خراب ہونے کا شدید خطرہ موجود ہے.