ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «SWAT»،کے مطابق معاشرے میں بحران اور مشکلات کے حل کے لیے قرآنی اقدار کو نافذ کرانا اس سیمینار کا مقصد بتایا جاتا ہے۔
جدید علوم میں قرآن کا کردار، جدید ٹیکنالوجی اور قرآنی تعلیمات کا فروغ، مسائل کے حل میں قرآن کا کردار،
عصر حاضر اور مسلم اسکالرز،ملایشیاء میں قرآنی مراکز، ثقافت اور اسلامی فنون، معاشرے کی تبدیلی میں قرآن کا کردار، طبابت اور قرآن اور دیگر اقتصادی اور سیاسی موضوعات سیمینار میں شامل ہیں ۔
سیمینار میں شرکت آزاد ہے اور خواہشمند حضرات اپنے خلاصے انگریزی،عربی اور مالائی زبان میں سیمینار کیمٹی کو ارسال کرسکتے ہیں۔