حسن روحانی: اسلامی معاشروں میں برترین معیار قرآن مجید کے احکامات پر عمل کرنا ہے

IQNA

حسن روحانی: اسلامی معاشروں میں برترین معیار قرآن مجید کے احکامات پر عمل کرنا ہے

9:49 - May 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3304043
بین الاقوامی گروپ: تہران مین منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے قرآن مجید پر عمل کو برتری کا معیار قرار دیتے ہوئے اسے اہم ضرورت قرار دیا

ایکنا نیوز- بتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے عالم اسلام کو عید بعثت نبی اکرم (ص) کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے قرآن مجید کو رحمت اور نور قرار دیا
انہوں نے کہا : اگرچہ پہلی امتوں پر بھی کتابیں اتاری گئی ، جو ہداہت اور نور کی کتابیں ہیں مگر قرآن مجید کی اپنی ایک منفرد خصوصیت ہے جو تحریف سے پاک اور محفوظ ہے

صدر مملکت نے قرآنی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا : آج پوری دنیا میں مسلمان اس پر متفق ہے کہ قرآن تحریف سے پاک اور " لاریب " کتاب ہے اور یہ  اتحاد امت کے لیے ایک عظیم نعمت ہے

حسن روحانی نے کہا : قرآن مجید اگرچہ نعمت اور برکت کی کتاب ہے اور اس اسکا دیکھنا بھی ثواب ہے مگر اس کی اہمیت اس پر عمل کرنا ہے جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

روحانی نے قرآنی آیت  «کِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَیْکَ مُبَارَکٌ لِّیَدَّبَّرُوا آیَاتِهِ وَلِیَتَذَکَّرَ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر غور وفکر سے ہم کامیابی کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں
صدر مملکت نے قرآن کریم کو رحمت اللعالمین (ص)  کا معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا : قرآن کا پڑھنا اور سمجھنا ہماریے لیے باعث افتخار ہے اور درست پڑھنے کے علاوہ اسکا سمجھنا اور اسکے احکامات پر عمل کرنا سب سے بڑھکر کر اعزاز اور معاشرے کی اہم ترین ضرورت  اور برتری کا معیار ہے
.حسن روحانی نے تقوی ،اتحاد اور اصلاح معاشرہ کو قرآنی احکامات  اور ان پر عمل کرنے کو کامیابی قرار دیا۔

حسن روحانی نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ ہم دیکھے دوسرے غیرمسلم دعوت قرآن مجید پر عمل کرتے ہوئے متحد  اور ہم پیرو قرآن ہوکر منتشر اور متفرق نظر آئیں ۔
صدر مملکت نے سوال کیا کہ کیا ہم غریب اور مسلمان ہمسایوں پر بم باری اور ظالموں کی مدد کرکے دعوی اسلام کریں تو یہ درست ہے ؟  کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ دن آئے جب دہشت گرد مسلمانوں پر ٹوٹ پڑیں اور ہم سب صرف تماشا دیکھیں ۔  انہوں نے کہا کہ قران مجید جو نجات کی کتاب ہے  پر عمل کرکے ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں ۔

3303982

نظرات بینندگان
captcha