مصری قاری ایکنا سے گفتگو میں : پہلے دن مقابلے معیاری تھے/ وحدت کے جلوے نمایاں تھے

IQNA

مصری قاری ایکنا سے گفتگو میں : پہلے دن مقابلے معیاری تھے/ وحدت کے جلوے نمایاں تھے

18:15 - May 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3304604
بین الاقوامی گروپ: ایرانی قرآنی مقابلوں سے واضح تھا کہ انتہائی اعلی سطح کے باصلاحیت قاری شریک ہیں

ایکنا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصر کے قاری محمود عبدالباسط نے کہا کہ پہلے دن کے مقابلوں سے ہی واضح تھا کہ مقابلوں میں اعلی سطح کے قاری شریک ہیں اور ججز بھی انتہائی باریک بینی سے فرائض انجام دیں رہے ہیں
جو ایران میں قرآںی خدمات کی علامات ہیں۔


قرآنی دانشوروں کی شرکت اور جلوہ وحدت


مصری قاری نے گفتگو میں کہا کہ مقابلوں میں ہر مذہب اور مسلک کے لوگ شامل ہیں اوران میں کوئی فرق روا نہیں رکھا جاتا جو قابل تعریف ہے
محمود الباسط نے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ تمام فرقوں میں اس بات پر اتفاق ہے کہ ایک قبلہ،ایک قرآن اور ایک نبی پر ایمان وجود رکھتا ہے اور اس طرح کی نشستوں کا کردار بہت اہم ہے
محمود عبدالباسط نے آیت وحدت«وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلاشہ ان مقابلوں سے وحدت کو تقویت ملتی ہے
مصری قاری نے شدت پسند گروپوں کے حوالے سے کہا کہ بلاشبہ ایسے لوگ اسلام سے خارج ہیں جو یوں وحشیانہ انداز میں سرگرم عمل ہیں
قرآنی مقابلے اور اسلام کا درست تعارف


محمود الباسط نے ان مقابلوں کو دشمن شکن پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں ایسے پروگرام بہت کچھ پیغامات رکھتے ہیں
.انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف کچھ لوگ اسلام کا چہرہ دہشت گردی سے پیش کرنے پر تلے ہوئے ہیں اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد اسلام کا درست چہرہ پیش کرنے میں بہت موثر ہے.

3304227

ٹیگس: مصر ، قاری ، مقابلے ، وحدت
نظرات بینندگان
captcha