بتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں انعامات کے لیے ساٹھ ملین تومان تخمینہ

IQNA

بتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں انعامات کے لیے ساٹھ ملین تومان تخمینہ

12:22 - May 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3306613
بین الاقوامی گروپ: قرآنی مقابلوں اور دیگر ہمراہ پروگراموں کے لیے 30 سے ساٹھ ملین تک اخراکات کا تخمینہ لگایا گیا ہے

ایکنا نیوز- ایران میں منعقدہ بتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے جو عید بعثت سے شروع ہوئے تھے  گذشتہ روز اختتام کو پہنچے
گذشتہ روز اختتامی تقریب میں اول تا پنجم پوزیشن لینے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور اعلی حکام اور شخصیات کی شرکت کے ساتھ پروگرام میں تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا
حفظ اور حسن قرائت میں بالترتیب اول آنے والے کو، 600 میلین ریال،  دوم 500 میلین ریال،  سوم 400 میلین ریال،  چهارم 300 میلین ریال  اور پنجم  200 میلین ریال نقد انعام دیا گیا
اس پروگرام میں قرآنی محققین کے شعبے میں بھی کامیاب دانشوروں کا انتخاب کیا گیا
اس شعبے میں مقام اول کو 120 میلین ریال،  دوم 100 میلین ریال،  سوم 80 میلین ریال،  چهارم 60 میلین ریال اور پنجم کو  40 میلین ریال، نقد انعام دیا گیا۔

خواتین کے شعبے میں بھی کامیاب قرآنی خواتین کو انعامات سے نوازا گیا
بتیسواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ گذشتہ روز اختتام کو پہنچا۔

3306465

ٹیگس: قرآن ، انعام ، مقابلہ
نظرات بینندگان
captcha