ایکنا نیوز- جمعیت علماء اسلام زیارت کے امیر مولانا حافظ نور احمد نے اتحاد امت مسلمہ کو ضروری قرار دیتے ہوئے یمن کے مسلے پر پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل کو اہم قرار دیا اور کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں فرقہ واریت کے زریعے امت کو منتشر کرنا چاہتی ہیں ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یمن کے مسئلے کو امریکہ فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے لہذا اس مسئلے پر عوام کو بے جا جذباتی کرنے کے بجائے ہوش مندی سے کام لیا جائے تاکہ ہم اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت ۱۴ جون کو پیغام امن کانفرنس منعقد کرے گی۔