ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الشرق»کے مطابق «تیجان النور» قرآنی مقابلہ قطر کے
«عایشه بنت محمد السویدی» قرآنی مرکز کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منعقد ہوگا
ان مقابلوں میں چار سے تیرہ سال تک کے بچے اور بچیاں شرکت کریں گی
تین کیٹگری کے پہلے حصے میں چار سے پانچ سال کے بچے سورہ الناس سے لیکر سورہ الضحی تک حفظ کے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ چھ سے نو سال کی بچیاں تیسویں پارے کے حفظ اور دس سے تیرہ سال کے بچے انتیسویں پارے کے حفظ مقابلے میں شریک ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ نام لکھنے کی آخری تاریخ تین جون ہے اور خواہشمند طلباء
الوعب کے علاقے میں واقع قرآنی مرکز«عایشه بنت محمد السویدی» میں نام لکھوا سکتے ہیں ۔