ایکنا نیوز- عالم انسانیت کے نجات دہندہ ، آخرین امام برحق امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر کوئٹہ کے جوانوں کی جانب سے شہر کی گلیوں،سڑکوں اور گھروں کو سجانے کا سلسلہ جاری ہے اور علمدار روڑ میں ہر طرف چراغانی اور سجاوٹ جشن کا سماں پیش کررہی ہے۔
امام بارگاہوں اور مساجد میں محافل جشن و میلاد،تقاریر اور اعمال بجا لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب کا بھی اہمتام کیا گیا ہے۔
امام بارگاہ سید آباد، نچاری اور قندہاری میں مرکزی محافل منعقد ہوں گی۔