پاکستان: برما میں مسلمانوں کے قتل عام پرمسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے،سراج الحق

IQNA

پاکستان: برما میں مسلمانوں کے قتل عام پرمسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے،سراج الحق

10:45 - June 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3311180
بین الاقوامی گروپ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہاہے اور مسلمان ممالک خواب غفلت میں سورہے ہیں۔

ایکنانیوز- شفقنا- اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ میانمارمیں مسلمانوں پرتشدد کیخلاف اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یاد داشت جمع کرادی ہے ، انہوں نے کہا کہ برمامیں 10لاکھ سے زاید مسلمان شہید کردئیے گئے ہیں۔

ملکی اور غیر ملکی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلمانوں کوکشتیوں میں جمع کرکے سمندرمیں پھینکا جارہا ہے، برما میں مسلمانوں کے قتل عام پرمسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے ،برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے میانمارمیں مسلمانوں کی حالت زارپرآنکھیں بندکررکھی ہیں۔

46060

نظرات بینندگان
captcha