ایکنا نیوز- رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گذشتہ سالوں کی مانند قرآنی اساتذہ،قراء ، حفاظ اور دیگر قرآںی محققین رمضان المبارک کے پہلے دن حسینیه امام خمینی(ره) میں رہبر انقلاب سے ملاقات کرین گے
قرآنی سپریم کونسل کی جانب سے قرآنی شعبوں میں مصروف عمل شخصیات کو دعوت دینے اور انتظامات پر کام دو مہینے سے جاری ہے۔
اس اہم قرآنی پروگرام میں معروف قرآء تلاوت اور دیگر قرآنی شعبوں سے وابستہ افراد تواشیح،اسماء حسنی اور مدح و ثناء پیش کریں گے۔
ملایشیاء میں اول آنے والے ایرانی قاری محسن حاجیحسنیکارگر، اس محفل میں تلاوت کا شرف حاصل کریں گے جسکے بعد رہبرمعظم انقلاب خطاب فرمائیں گے۔
اس پروگرام کو ایرانی قرآنی چینل براہ راست نشر کرے گا۔ قرآنی پروگرام کا آغاز آج جمعرات اول رمضان المبارک 1436 سہ پہر کے وقت ہوگا۔