استقبال رمضان پروگرام؛ آسٹریلیا میں رمضان المبارک کے پہلے جمعے کی رات دعا و مناجات کا پروگرام منعقد

IQNA

استقبال رمضان پروگرام؛ آسٹریلیا میں رمضان المبارک کے پہلے جمعے کی رات دعا و مناجات کا پروگرام منعقد

9:45 - June 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3315943
بین الاقوامی گروپ: ایڈیلیڈ کے ملینیم ہال میں دعائے کمیل کی محفل میں پیروان اہل بیت (ع) کی بڑی تعداد میں شرکت

ایکنا نیوز- بہارقرآن اور برکت و مغفرت کے مقدس مہینے کی آمد پر آسٹریلیا میں پیروان اہل بیت (ع )اور جعفریہ اسلامک سوسائٹی کی جانب سے استقبال رمضان پروگرام منعقد کیا گیا
ایڈیلیڈ کے ملینیم ہال میں منعقدہ محفل دعائے کمیل میں عاشقان اہل بیت کی بڑی تعداد شریک تھی۔ محفل دعائے کمیل کے بعد افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ مجلس کا سلسلہ آخر رمضان تک جاری رہے گا۔
محفل دعا سے حجت الاسلام غلام علی حیدری نے خطاب میں رمضان المبارک کو تزکیے اور خود سازی کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزہ رکھنا عظیم ترین عبادت اور گناہوں سے پاک ہونے کا زریعہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامک سوسائٹی کی جانب سے آسٹریلیا میں مقیم پیروان اہل بیت(ع) کے لیے مختلف مواقعوں پر اسلامی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔

 

ٹیگس: دعا ، کمیل ، رمضان
نظرات بینندگان
captcha