ایکنا نیوز- ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے کویٹہ شہر میں نوجوانوں اور طلباء کے لیے اسپشل قرآنی فمہی کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں قرآن مجید سے متعلق معلومات ، اور مفید نکات بیان کیئے جاینگے ۔
اس قرآنی دورے کے اختتام پر مقابلوں کا اہتمام بھی ہوگا جن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو سات ہزار , دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو پانچ ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو تین ہزار روپے نقد انعام کے طور پر دیئے جائیگے۔
قرآن فہمی کلاس ہر رات دس بجے مسجد خاتم الانبیا سولہ ایکڑ میں منعقد ہوگی اور آخر رمضان تک جاری رہے گی۔