ایکنا نیوز- شفقنا- شار جعفری نے مزید کہا کہ ہماری ایک بڑی مشکل وہ رپورٹیں ہیں، جو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور ان کے خاص مشیروں کی جانب سے جاری کی جاتی ہیں-
بشار جعفری نے المنار ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے زمینی حالات کو ٹھیک طرح سے سمجھا ہی نہیں گیا اور شام کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹوں کا مقصد رائے عامہ اور عرب ممالک کو دھوکہ دینا ہے-
بشار جعفری نے مزید کہا کہ عجلت پسندی میں جنیوا تین اجلاس میں شرکت کرنا درست نہیں ہے-
بشارجفعری نے مزید کہا کہ بعض عرب حکومتیں اور بین الاقوامی طاقتیں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے دی مستورا کو کامیاب ہوتے دیکھنا نہیں چاہتی ہیں-
بشار جعفری نے مزید کہا کہ اسّی ہزار دہشت گرد ترکی سے شام کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں-