الکوثرچینل کے قرآنی مقابلوں کا پہلا مرحلہ مکمل

IQNA

الکوثرچینل کے قرآنی مقابلوں کا پہلا مرحلہ مکمل

9:40 - June 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3318047
بین الاقوامی گروپ: الکوثر چینل کے زیر اہتمام بین الاقوامی قرآنی مقابلے «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کے ابتدائی مرحلے کے چھ کامیاب قرآء کے ناموں کا اعلان

ایکنا نیوز- یکم رمضان المبارک سے شروع ہونے والےالکوثر چینل کے تعاون سے آٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوا
گذشتہ رات کے مقابلوں میں عراق کے  «ضیاء بدر أحمد الموسوی» مصر کے «ایمن أحمد حسن» افغانستان کے «جلیل أشرفی» اور ایران کے «مجتبی محمد بیگی» شامل تھے
امیدواروں نے بالترتیب  88، 83.5، 87.5 و 92.5 نمبر حاصل کیے اور ایرانی قاری اگلے مرحلے کے لیے کامیاب قرار دیے گئے
پروگرام میں معروف ایرانی قاری«حسن رضائیان»، نے اعزازی تلاوت کا شرف حاصل کیا


الکوثر کے پہلے مرحلے کے کا میاب قرآء


قرآنی مقابلے  «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کے پہلے مرحلے میں کامیاب قرآء کے ناموں کا اعلان کیا گیا
ججز کے مطابق مصر کے «محمد حسن الحمامی» ایران کے  «مجتبی محمد بیگی» مصر ہی کے «محمود عبدالباسط الحسینی» افغانستان کے «أحمد حسین مهرزاد» عراق کے «فیصل مطر» اور ایران کے «کاظم اصغرزاده» کامیاب قرار دیے گئے۔
قرآنی مقابلے «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا»، میں ۲۴ قاریوں میں سے پانچ قراء کا فائنل پوزیشن کے لیے انتخاب کیا جائے گا
ٹیلی فون پر جاری مقابلوں کے اگلے مرحلے میں ججز کے لیے ایران کے «فلاح کسمایی» تجوید، مصر کے «طه السیاح» وقف و ابتدا، شام کے«رضوان درویش» لحن اور عراق کے  «یحیی الصحاف» صوت کے شعبوں میں فرائض انجام دیں گے۔

3317741

نظرات بینندگان
captcha