اسلام کے پہلے محسن اور حضور اکرم ﷺکے پہلے محافظ و مربی حضرت ابو طالبؑ اور حضرت خدیجہ الکبریؑ ہیں

IQNA

اسلام کے پہلے محسن اور حضور اکرم ﷺکے پہلے محافظ و مربی حضرت ابو طالبؑ اور حضرت خدیجہ الکبریؑ ہیں

14:55 - June 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3320588
بین الاقوامی گروپ:حضرت ابوطالبؑ نے اپنی قوت و حشمت و مقام اور اپنی اولاد اور حضرت خدیجہ الکبریؑ نے اپنے پاکیزہ مال و دولت کے ذریعے شجر اسلام کو ایسی توانائی عطا کی کہ اس کا سایہ پوری کائنات پر ہوا اور آج تک اسلام کی ترویج و ترقی حضرت خدیجہ الکبریؑ کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری ؑ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا: ملیکتہ العرب‘ ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریؑ نے خواتین میں سب سے پہلے اسلام قبول کرکے اور تصدیق رسالت کرکے ایک دانشمند خاتون ہونے کا ثبوت دیا۔ ان کی دانشمندی کا بارز نمونہ یہ ہے کہ رسالت کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کئے یہ ان کی زیرکی کی بہت بڑی دلیل ہے۔ اپنے اس عمل اور اپنے جذبہ صادق سے اسلام کی بنیادیں استوار کیں۔ آپ نے اپنے پاکیزہ مال سے نبوت کو ایسا سہارا عطا کیا جس کے بعد اسلام کو اطراف و اکناف عالم میں پھیلنے کا موقع ملا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جب دین اسلام اپنے ابتدائی مراحل طے کررہا تھا‘ جب پیغمبر اکرمﷺ تن و تنہا حق کی تبلیغ میں مصروف تھے‘ جب کفار و قریش اپنے مال‘ طاقت اور افرادی قوت سے نبی اکرم ﷺ کے مقابل آگئے تو ایسے میں جناب خدیجہ الکبریؑ نے حضور اکرم ﷺ سے اپنا دائمی رشتہ جوڑ کر ایسا لازوال اور غیر متزلزل سہارا فراہم کیا جس کے ممنون خود پیغمبر گرامیؐ رہے۔ بی بی نے واقعی آنحضرتؐ کی رفیقہ حیات ہونے کا ثبوت دیا چونکہ پیغمبر اکرمؐ کی ذات اقدس اللہ کے راستے اور عبادت و ریاضت سے عبارت تھی جبکہ ام المومنین پیغمبر اکرمؐ کے دکھ درد میں برابر شریک رہیں اور زندگی کے تمام فرائض میں بھرپور حصہ لیا۔

46999

نظرات بینندگان
captcha