مقتدی صدر کی امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کویت سے ملاقات

IQNA

مقتدی صدر کی امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کویت سے ملاقات

14:15 - June 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3321049
بین الاقوامی گروپ:عراق میں صدر پارٹی کے سربراہ مقتدی صدر نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی

ایکنا نیوز- شفقنا- مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں صدر کے پارٹی کے سربراہ مقتدی صدر نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مقتدی صدر نے کویت میں شیعہ مسجد کے متاثرین کے ساتھ ملاقات اور انھیں تعزیت اور تسلیت پیش کی ۔ مقتدی صدر نے کویت حکومت اور عوام کو بھی اس المناک واقعہ پر تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

واضح رہے کہ جمعہ کے دن کویت کی مسجد میں خودکش حملے میں 27 شیعہ نمازی شہید اور 200 زخمی  ہوگئے ۔ اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

47040

ٹیگس: جمعہ ، کویت ، صدر
نظرات بینندگان
captcha