الکوثر قرآنی مقابلوں کا دوسرا مرحلہ مکمل

IQNA

الکوثر قرآنی مقابلوں کا دوسرا مرحلہ مکمل

9:10 - June 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3321249
بین الاقوامی گروپ: الکوثر چینل پر جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کا دوسرا مرحلہ مکمل/کامیاب قرآء کے ناموں کا اعلان

ایکنا نیوز- الکوثر چینل پر ٹیلی فون کے زریعے بین الاقومی قرآنی مقابلوں کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوا ۔ اس مرحلے میں ایران کے قاری سید کاظم نے 87/5 پوائنٹ، افغانستان کے قاری محمد تقی انوری 83/5، ایران کے قاری حمزه عوده‌زاده  82/5 برطانیہ کے قاری مصطفی العلی  82/25 مصر کےقاری محمود سعد الحرک  81/25 اور مراکش کے قاری معاذ آیت‌العین  81 پوائنٹ کے ساتھ اگلے مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


تیسرے مرحلے میں  سید عباس ، کویت کے  شیخ حمید اشکنانی شام کے  عماد رامی اور عراق کے شیخ رافع العامری ججز کے فرائض انجام دیں گے۔


الکوثر چینل پر جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» چار مرحلوں میں مکمل ہوگا اور چوبیس قاریوں میں سے اول تا پنجم کا انتخاب ہوگا جنکو انعامات سے نوازا جائے گا ۔

3320977

نظرات بینندگان
captcha