آئی ایس او شہید قائد عارف حسین کی 27ویں برسی کے موقع پر ملک گیر اجتماع منعقد کرے گی :مرکزی صدر

IQNA

آئی ایس او شہید قائد عارف حسین کی 27ویں برسی کے موقع پر ملک گیر اجتماع منعقد کرے گی :مرکزی صدر

14:39 - July 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3322073
بین الاقوامی گروپ:مرکزی صدر نے لاہور میں ایک اہم اجلا س میں قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ، شہید کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں ملک گیر اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے

ایکنا نیوز-شفقنا- آئی ایس او شہداء کی وارث ہے اور اپنے عظیم قائد کی برسی موقع پر انکی یاد آوری اور انکی تابندہ سیرت کو نسل نو تک منتقل کرنے کے لیے چار اگست کو ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کرے گی۔ مرکزی دفتر میں آئی آیس او کی مرکزی کابینہ کا منعقد ہونے والا اجلاس دو دن جاری رہا اور اجلاس میں قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع کے علاوہ یوم القدس سمیت اہم تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس او پاکستان ہر سال شہید کی برسی کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہید حسینی تحریک کی قیادت کا نام نہیں بلکہ شہید ایک جہد مسلسل کا نام ہے، شہید نے صرف اور صرف لقا اللہ کے لئے کام کیا اور فرمایا کہ ہمیں بلند نظر ،بلند ہمت اور بلند ہدف ہونا چاہئے ہمارا خدا کے علاوہ کوئی اور مقصد ہو تو وہ کچھ بھی نہیں ،میں اس مرد مجاہد کی یاد دلاتا ہے جس نے علم و عمل اور میدان سیاست میں قدم رکھتے ہی، اپنی سیاسی بصیرت اور فہم و فراست کا لوہا منوالیا۔ یاد رہے کہ 5 اگست 1988 کو پشاور میں علامہ عارف حسین حسینی کو امریکی گماشتوں نے علی الصبح شہید کر دیا تھا۔

47127

ٹیگس: برسی ، شہید ، عارف
نظرات بینندگان
captcha