معروف تجزیہ نگارزید حامد کو آٹھ سال قید اور ہزار کوڑوں کی سزا

IQNA

معروف تجزیہ نگارزید حامد کو آٹھ سال قید اور ہزار کوڑوں کی سزا

9:21 - July 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3322276
بین الاقوامی گروپ:دفاعی تجزیہ نگار کو گذشتہ مہینے مدینہ سے سعودی پالیسی پر تنقیدی تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا

ایکنا نیوز- ریاض : پاکستان کے مشہور و معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کو سعودی عدالت نے آٹھ سال قید اور ہزار کوڑوں کی سزا سنا دی، زید حامد پر مملکت کے خلاف بولنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق آزادی رائے کا حق سلب کرتے ہوئے سعودی عرب میں شاہی حکومت کے خلاف تقریر پر معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کو کڑی سزا سنا دی گئی ہے، زید حامد کو سعودی حکومت پر داعش اور القاعدہ کی فنڈنگ اور تنقید پر آٹھ سال قید اور ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق زید حامد کو قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے زید حامد کی گرفتاری سے متعلق دفتر خارجہ کو آگاہ کیا گیا تھا، جس کے بعد زید حامد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے زید حامد کی ان کی اہلیہ سے بات بھی کروا دی گئی ہے۔
یہاں یہ بات قبال ذکر ہے کہ زید حامد عمرے کے ویزہ پر سعودی عرب میں اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہیں شاہی حکومت کے خلاف تقرر پر گرفتار کیا گیا۔کہا جارہا ہے کہ ان پر ایران سے رابطے کے الزامات کا بھی جایزہ لیا جارہا ہے۔ زید حامد کی گرفتاری پر پاکستانی سوشل میڈیا پر شدید احتجاج اور سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

ٹیگس: حامد ، گرفتار ، سعودی ، سزا
نظرات بینندگان
captcha