ایکنا نیوز- ماہ نزول قرآن،ولادت امام حسن مجتبی(ع) کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران میں " قرآن کتاب وحدت اور شدت پسندی سے پاک دنیا " کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا گیا۔
سمیمنار سے ڈائریکڑخانہ فرہنگ ابوالفضل حسینی نے مہمانوں کو خوش آمدید کے ساتھ قرآن اور وحدت کے موضوع پر خطاب کیا۔
سیمینار سے خطاب میں معروف کالم نگار امان اللہ شادیزئی نے کہا کہ آج عالم اسلام بحران میں ہے اور اسرائیل سکون کے ساتھ آرام کررہا ہے مگر چند لوگ اسلام کے نام پر عالم اسلام کے اندر سرکاٹنے میں مصروف ہیں۔
علامہ مقصودڈومکی نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ قرآن کا حکم امن ومحبت ہے اور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء میں سے کسی نے ظلم کے ساتھ تبلیغ نہیں کیا ہے مگر آج سر کاٹ کر اسلام کا نام لیا جارہا ہے۔
قونصل جنرل ایران سید حسن یحیوی نے کہا کہ افسوس ہے کہ ایک اسلامی ملک پر حملے کے لیے عرب ممالک کا اتحاد بنایا جاتا ہے جب کہ اسلام کے دشمنوں کے خلاف قدم تک نہیں اٹھا یا جاتا۔
مقررین نے عملی وحدت اور قرآن پر عمل کو کامیابی کا راستہ قرار دیا۔
پروگرام کے اختتام پر شیعہ سنی علماء نے مشترکہ طور پر نماز وحدت ادا کیں۔