ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی ڈپٹی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے بین الاقوامی امور میں گائیڈلائن اور رہنما اصول قرآن میجد کی کتاب ہے

IQNA

ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی ڈپٹی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے بین الاقوامی امور میں گائیڈلائن اور رہنما اصول قرآن میجد کی کتاب ہے

9:40 - July 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3323273
بین الاقوامی گروپ: عالمی بحران اور تکفیری تحریکوں کے ظہور کے بعد پیچیدہ عالمی صورتحال میں ہم قرآن مجید کی پناہ اور رہنمائی میں کام کررہے ہیں

ایکنا نیوز- ایران کےادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے ڈپٹی محمد حسین ہاشمی نے تیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں قرآن کریم کی عظمت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا: آج عالم اسلام سنگین صورتحال کا سامنا کررہا ہے تکفیری اور صھیونی سازشوں اور بعض اسلام دشمن طاقتوں کی وجہ سے امت اسلامی کو سخت مسائل کا سامنا ہے
انہوں نے کہا : صهیونی رژیم نے امت کی وحدت کو نشانہ بنا رکھا ہے اور افسوس کے ساتھ کہ انہوں نے اسلامی بیداری کو غلط راہ پر لگانے میں وقتی کامیابی حاصل کی ہے
ہاشمی نے کہا کہ اس انتہائی اہم موڑ پر ایران بحران سے نکلنے اور مقابلے کے لیے رحمت اللعالمین (ص) کی ہدایت کے مطابق قرآن سے پناہ مانگنے کی راہ پر عمل پیرا ہے اور یقین ہے کہ یہی مقدس کتاب پناہ اور نجات کا راستہ دکھا سکتی ہے
ادارہ ثقافت کے ڈپٹی کا کہنا تھا: انقلاب کے بعد سے ہی ایران نے قرآن کو رہنما بنا رکھا ہے اور جھوٹے رہنمائی کے دعوے داروں کا مقابلہ کررہا ہے
انہوں نے کہا : قرآنی نمائش اسی سلسلے کی کڑی ہے اور دیگر ممالک سے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک قسم کی ثقافتی سفارت کاری کا درجہ رکھتی ہے
هاشمی نے کہا : ادارے کے تعاون سے اس نزول قرآن کے مہینے میں چالیس ممالک میں قرآنی نمائندے جنمیں قاری،حافظ قرآن اور قرآنی اساتذہ شامل ہیں بیجھوائے گیے ہیں جو مختلف قرآنی پروگراموں میں شرکت کریں گے
هاشمی نے مزید کہا : بین الاقوامی قرآنی نمائشگاہ میں دیگر ممالک کے آرٹسٹ اور نمائندے بھی شریک ہیں اوراس حوالے سے ہم وزارت ثقافت اور قرآنی شعبے کے اعلی حکام کے تعاون کے مشکور ہیں ۔

3322216

نظرات بینندگان
captcha