قومی ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی میں دو ہزار سے زائد افراد گرفتار

IQNA

قومی ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی میں دو ہزار سے زائد افراد گرفتار

14:03 - July 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3326161
بین الاقوامی گروپ:پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قومی ایکشن پلان کے تحت اب تک دو ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-اکستان کے شہر راولپنڈی کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل شروع کئے جانے کے بعد اس شہر میں کم از کم دو ہزار پانچ سو باسٹھ مشتبہ افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ اس پولیس ترجمان کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے اب تک دو ہزار دو سو بائیس کاروائیاں انجام دیں۔ قابل ذکر ہے کہ دسمبر دو ہزار چودہ میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت پاکستان نے قومی ایکشن پلان کا حکم جاری کیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت سزائے موت بحال کردی گئی، مذہبی مدرسوں پر کڑی نظر رکھے جانے کا حکم جاری ہوا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف وسیع فوجی کاروائی شروع کی گئی۔

72283

نظرات بینندگان
captcha