پاکستان ؛ کراچی اور کویٹہ میں القدس ریلی نکالی جائیگی

IQNA

پاکستان ؛ کراچی اور کویٹہ میں القدس ریلی نکالی جائیگی

14:17 - July 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3326168
بین الاقوامی گروپ:بفرمان امام خمینی 22 رمضان المبارک کو کویٹہ میں شہداء چوک اور کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی بعد نماز جمعہ نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی

ایکنا نیوز- پاکستان کے دیگر شہروں کے علاوہ  کراچی میں آئی ایس او کے تحت مرکزی آزادی القدس ریلی بعد نماز جمعہ نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی، اس ریلی مختلف مکاتب فکر کے علما ء کرام خطاب کریں گے۔

کوئٹہ میں شام پانچ بجے شہداء چوک سے قدس ریلی نکالی جائے گی جسمیں فلسطینیوں سے اظھار یک جہتی کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بیت المقدس پر اسرائیل کے قبضہ کے خلاف یوم القدس کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا تھا، آج پوری دنیا میں شیعہ و سنی مسلمان جمعۃ الوادع بعنوان یوم القدس منارہا ہے۔

ٹیگس: قدس ، ریلی ، پاکستان
نظرات بینندگان
captcha