پاکستان؛یوم قدس کے مظاہروں میں لاکھوں افراد کی شرکت+ تصاویر

IQNA

پاکستان؛یوم قدس کے مظاہروں میں لاکھوں افراد کی شرکت+ تصاویر

10:56 - July 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3326494
بین الاقوامی گروپ: ملک بھر کے مختلف شہروں میں حضرت امام خمینی کے فرمان پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جبکہ قدس کی آزادی اور فلسطینیوں سے اظھار یک جہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے

ایکنا نیوز- اسرائیل اور امریکہ سے اظھار نفرت اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین ، اسلامی تحریک ، امامیہ طلباء اور دیگر مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد جلوس اور مظاہرے ہوئے۔

کوئٹہ میں القدس ریلی شہداء چوک سے نکالی گئی جو بہشت حضرت زینب  پر اختتام پذیر ہوا۔

مظاہرے سے امام جمعہ حسنین وجدانی، جامعہ امام صادق کے پرنسپل حجت الاسلام جمعہ اسدی، علامہ ولایت حسین جعفری، مرکز تبلیغات کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا ۔

امام جمعہ حسنین وجدانی نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان پر عالم اسلام آج یوم قدس منارہا ہے اور جو لوگ اس دن کی مخالفت کرتے ہیں وہ یقینا امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جسطرح اسرائیل امریکہ کی ناجایز اولاد ہے اسی طرح داعش بلاشبہ اسرائیل کی ناجائزاولاد ہے جو قدس سے توجہ ہٹانے کے لیے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار ہے.

حجت الاسلام جمعہ اسدی اسدی نے کہا کہ سیاسی فریضے کے علاوہ سب مسلمانوں پر لازم ہے کہ امام خمینی کے فرمان پر اس دن قبلہ اول کی آزادی کے لیے مظاہروں میں شرکت کریں۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے قبلہ اول کی آزادی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب عالم اسلام کا خائن یے جو اس مقدس مہینے میں اسلام دشمنوں کے مقاصد کے لیے یمن پر حملہ کررہا ہے ۔

مظاہرین "مرگ بر امریکہ" مرگ بر اسرائیل " اور " مرگ بر آل سعود" کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کی جانب سے مائیلو چوک پر اسرائیلی پرچم نظر آتش کیا گیا ۔
کویٹہ کے علاوہ کراچی ،لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے اکثر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جنمیں ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار شریک تھے۔

مظاہروں سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ  یوم قدس کے اجتماعات میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت سامراج اور صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے کا اہم ذریعہ ہے-

علماء نے  صیہونیوں کی سازشوں کے سلسلے میں علاقائی ممالک کی ہوشیاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی ہوشیاری کی صورت میں صیہونیوں کے، نیل سے فرات تک کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا امکان نہیں رہے گا- اور اسرائیل اس وقت فلسطین کے ان تمام علاقوں پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ جن پر اس وقت اس کا قبضہ ہے اور داعش وغیرہ کی سازشیں اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

ان مظاہروں میں جوانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کی شرکت قابل ذکر ہے۔

نظرات بینندگان
captcha