ایکنا نیوز- ملک بھر میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ ملی یکجہتی اور بھائی چارے کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا ، امت مسلمہ کے اتحاد ، ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں کی گئیں ،بڑے تو بڑے بچے بھی ایک دوسرے سے بغلگیر ہو رہے ہیں۔ عید کا دن، گِلے بھلا کر گلے ملنے کا دن، گھروں پر میٹھی میٹھی سویاں اور شیرخرمے کی تیاری جاری ہیں۔بچے نئے اور کرارے نوٹوں کی عیدی سے عید کے مزے اڑانے لگے۔کراچی میں نماز عید کے ساڑھے تین ہزار اجتماعات ہوئے۔ ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شہری گلے ملے اور بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی ۔ اجتماعات میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح اور آفات سے نجات کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارک دی ،جس کے بعد شروع ہوا وہ مرحلہ جس کا سب بچوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔ ننھے مُنوں نے بڑوں سے عیدی وصول کی اور عید کی خوشیاں دوبالا کیں۔پشاور میں نمازعیدالفطر کے سینکڑوں اجتماعات ہوئے جس کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کےلئے دعائیں مانگی گئیں۔لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا ۔پشاور نمازعیدا لفطر کا بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ میں ہوا۔ جس میں سینکڑوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور مسلمانوں کے اتحا دواتفاق کےلئے دعائیں مانگی گئیں۔ مسلمانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور بچوں نے عیدی وصول کی۔ نما زعید کے اجتمامات کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ اور مرکزی عیدگاہ ا ور جامع مساجد کے باہر پولیس اہلکار تعینات رہے۔ کوئٹہ میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی نماز عید کے دو سو سے زائد اجتماعات ہوئےجس میں ملک و قوم کی سلامتی کےلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں۔کوئٹہ میں دو سو انیس سے زائد مساجد، عیدگاہوں، کھلے میدانوں اور دیگر مقامات پر نمازعید کے اجتماعات ہوئے نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور مسلمانوں کے اتحا دواتفاق کےلئے دعائیں مانگی گئیں۔