ایکنا نیوز- العام چینل کے مطابق رسمی طور پر چاند کا قبل از وقت اعلان کرنے پر معذرت خواہی کی گئی
شیخ حمده سعیدنے کہا کہ جمعہ کو عید منانے کا اعلان غلطی سے کیا گیا اور کہا : «عید جمعے کو نہیں ہفتے کو تھی».
تیونس کے اخبارات کے مطابق ریڈیو تیونس سے گفتگو میں انہوں نے کہا
« چاند کا اعلان جمعے کو کرنا درست نہیں تھا کیونکہ ہفتے کو پتہ چلا کہ جمعہ عید نہیں بلکہ ہفتے کو تھی»
انہوں نے کہا : میں چاہتا تھا کہ اس رات ٹیلی ویژن پر اعلان کرکے تصحیح کرلوں مگر اعلی حکام کے بعض افراد نے مجھے اس کام سے روکا لہذا ضروری ہے کہ عوام سے اس غلطی پر معافی مانگ لوں۔
قابل ذکر ہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق ایشیاء اور افریقہ میں جمعرات کو چاند دیکھنا تقریبا نا ممکن تھا مگر بعض ممالک میں چاند دیکھنے کا دعوی کیا گیا ۔