ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق عراقی صدر کے مشیر اور سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں سعودی عرب کو تکفیری سوچ اور دہشت گردی کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو عالمی برادری کے کنٹرول میں دیا جائے
مالکی کا کہنا تھا کہ عوامی فورسز میں اختلاف ڈالنے کی سعودی کوشش ناکام ہوئی ہے اور مجاہدین کی استقامت اور جذبہ جہاد کی وجہ سے بغداد پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہوسکا
انہوں نے کہا : داعش شدت پسندی کا نتیجہ اور القاعدہ ،طالبان اور النصرہ کی پیداوار ہے اور افسوس ہے کہ عراق میں بعض افراد اس خطرے کے نتائج سے اب تک آگاہ نہیں
مالکی نے عوامی فورسز کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ انکی شکست عراق کی شکست اور دہشت کے خلاف جنگ کی شکست ہوگی۔