ایکنا نیوز- روزنامه «القبس» کے مطابق کویت کے مختلف علاقے «الصلیبیه»، «کبد» اور «الوفره» میں سلفی طرز فکر کے افراد کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظھار کیا گیا ہے
وزارت اوقاف نے خبردار کیا ہے کہ مساجد کے امام اور موذن اعتدال پسندی اور ملکی سالمیت اور رواداری کلچر کے فروغ کے لیے شدت پسندانہ سرگرمیوں سے دور رہیں۔
کہا جاتا ہے کہ بعض مساجد میں داعش کی حمایت میں تبلیغات کا سلسلہ جاری ہے اور عام طور پر غیر رجسٹرڑ مساجد میں ایسی سرگرمیاں کی جاتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شام اور عراق میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد سے اب تک درجنوں کویتی جوان شدت پسند علماء کی تبلیغ کی وجہ سے داعش میں شامل ہوچکے ہیں جنمیں سے کئی لوگ اب تک مارے بھی جاچکے ہیں۔