ایکنا نیوز- امامیہ تنظیم کے اعلامیے کے مطابق تربیتی ورکشاپ برایے ممبران و مسئولین 24 جولائی تا یکم اگست
جامعہ معصومہ، بارہ کہو اسلام آباد میں اس وقت جاری ہے۔ یہ ورکشاپ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کے تعاون اور کوشش سے منعقد کی جارہی ہے ۔
ورکشاپ میں اسکاوٹنگ،دعا ومناجات پروگرام کے علاوہ مختلف علمی ،فکری ،سیاسی اور تربیتی موضوعات جیسے قرآن شناسی،عقائد،احکام،فلسفہ حجاب،اسلام میں عورت کامقام،حالات حاضرہ ،دشمن شناسی اور نظام ولایت پر خصوصی لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
ورکشاپ کے اختتام پر مقابلے اور انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوگی.