ایکنا نیوز- ترک مذہبی ویب سائٹ کے مطابق ضرورت مند ممالک کو قرآن مجید کا نسخہ دینے کے لیے وزارت مذہبی امور ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے
" میرا تحفہ قرآن ہے" کے عنوان سے پروگرام کے تحت ضرورت مند ممالک جہاں بچے بلیک بورڑ وغیرہ پر قرآن سیکھنے پر مجبور ہیں انکی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اس اسکیم کو شروع کیا گیا ہے
پروگرام انچارج «اسماعیل پالاکاوغلو» کے مطابق ترکی کے اندر اور باہر سے انہیں اس حوالے سے درخواستیں مل رہی ہیں
وزارت اوقاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انگریزی،روسی ،اسپینش اور فرنچ زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآن مجید کے نسخے مختلف اسکولوں، ہسپتالوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اس ادارے کے ایک ہزار کے لگ بھگ زیلی شاخیں دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک میں خدمات انجام رہی ہیں۔