معصوم بچے کا قتل صیہونیوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت، ایران

IQNA

معصوم بچے کا قتل صیہونیوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت، ایران

14:42 - August 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3337513
بین الاقوامی گروپ:صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی بچے کو جلا کر مار ڈالنے کے واقعے پر ایران کی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے جمعے کے روز اس واقعے پر ایک بیان میں روشن ضمیر انسانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، اس قسم کے ہولناک واقعات کے روک تھام کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ یہ وحشیانہ اقدام صیہونیوں کے جارحانہ اور دہشت گردانہ افکار اور ان کی سماجی اور سیاسی سفّاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونیوں نے جمعے کی صبح دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع ایک فلسطینی گاؤں پر حملہ کرکے دو گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ صیہونی عناصر نے اس واقعے میں ایک معصوم فلسطینی بچے کو جلا کر مار ڈالا نیز گھرانے کے دیگر افراد کو بری طرح زخمی کر دیا۔

73278

نظرات بینندگان
captcha