ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «فیتو»کے مطابق شیخ الازھر کے ڈپٹی عباس شومان نے عالمی علماء کونسل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے
انکا کہنا تھا کہ یوسف قرضاوی کی صدارت میں بننے والی علماء کونسل شدت پسندی اور تخریبی سوچ اور سرگرمیوں کی وجہ سے غیر قانونی ہے جسکی حیثیت کو تسلیم کرنا ممکن نہیں
عباس شومان کے مطابق اس کونسل اور اسمیں شامل علماء خون ناحق بہانے میں ملوث ہیں اور اسکو تسلیم کرنا جامعہ الازھر کے لیے ناممکن ہے
انکا مزید کہنا تھا کہ اس کونسل کے ماننے والوں کو جاننا چاہیے کہ شکست انکا مقدر ہے اور انکے مرنے پر کوئی نماز پڑھنے کو بھی تیار نہ ہوگا۔