ایکنا نیوز- نیوز چینل «العالم» کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے سیدحسن نصرالله سے سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔ایٹمی مذاکرات کے بعد بیروت کے پہلے دورے میں انہوں نے اس ملاقات میں لبنان کی سالمیت اور استحکام کو اہم قرار دیا
محمد جواد ظریف نے لبنان کے دورے میں لبنانی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات میں اضافے پر تاکید کرتے ہوئے وزیر اعظم کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو بھی سراہا
اس دورے اور ملاقات میں ڈپٹی وزیر خارجہ جناب حسین امیر عبداللهیان اور لبنان میں ایرانی سفیر محمد فتحعلی بھی موجود تھے۔
اپوزیشن جماعتوں نے بھی ایرانی وزیر خارجہ کے موقف کو قابل قدر قرار دیا ہے۔