ایکنا نیوز- امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما حجت الاسلام سیدہاشم موسوی نے خطبہ جمعہ سے خطاب میں یوم آزادی پراہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنانے والا محمد علی جناح اہل بیت کے ماننے والے تھے اور پاکستان، شیعہ شخصیت راجا صاحب آف محمود آباد کے سرمایے سے مستحکم ہوا لیکن تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں آج قائد اعظم کا پاکستان اپنا وقار کھو بیھٹا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان ان دہشت گردوں کی وجہ سے خود کو پاکستانی کہنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
امام جمعہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ہم اہل بیت کے ماننے والے سنی بھائیوں کے شانہ بشانہ تمام دیگر مسالک اور اقلیتوں کے ساتھ پیار اور محبت سے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے صف اول میں خدمات انجام دیتے رہیں گے۔