یمنی عوام سعودی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار

IQNA

یمنی عوام سعودی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار

13:56 - August 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3344800
بین الاقوامی گروپ:یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا مقابلہ کرنے اور استقامت کی حکمت عملی اختیار کرنے کے لئے عوامی رضاکاروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فورسز نے دارالحکومت صنعا میں جمع ہو کر پارٹی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دینے اور عوامی استقامت میں تمام گروہوں اور پارٹیوں کی بھرپور شرکت کی ضرورت پر زور دیا ہے- اس اجتماع میں رضاکار فورسز نے عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی طے شدہ حکمت عملی کی حمایت اور سعودی عرب کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے اور سعودی عرب کے حملوں کا اس کے سرحدی علاقوں میں منھ توڑ جواب دینے پر آمادگی کا اعلان کیا- دوسری جانب یمن کے مختلف علاقوں اور شہروں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے جاری ہیں اور صوبہ صعدہ کے کتاف علاقے اور سرحدی شہر حرض پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کئی بچوں سمیت تیرہ افراد شہید ہوئے ہیں- یمنی فوج نے بھی ان حملوں کا جواب دیتے ہوئے الرمضاء اور الخوبہ کے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی- ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مران شہرکو نشانہ بنایا- اس شہر کے رہائشی علاقوں پر ہونے والے اس حملے میں بھاری نقصان ہوا- یمن کے صوبہ حجہ میں بھی ایک یمنی شہری کے گھر پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں کئی افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

74006

ٹیگس: یمن ، عوام ، حملہ ، جواب ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha