ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق مصری دارلفتوی کے ترجمان ابراھیم نجم نے آسٹریلیا کے ڈپٹی وزیر خارجہ جورج رالف سے ملاقات میں کہا کہ مصری دارلفتوی آسٹریلیا میں اسلام حقیقی اور اقدار کو متعارف کرنے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے
انہوں نے ملاقات میں کہا کہ ہم مصر میں اس وقت شدت پسندانہ سوچ اور افکار سے حالت جنگ میں ہیں اور اس جنگ کی شدت اور خطرات دیگر جنگوں سے کم نہیں۔
مصری مفتی اعظم کے مشیرکا کہنا تھا کہ تمام آسمانی مذاہب کا مقصد دنیا میں امن قائم کرنا ہے اور حوالے سے مصری دارلفتوی بھی شدت پسندی سے مقابلے کے لیے صف اول میں کردار ادا کررہا ہے۔
مصری دارلفتوی کے ترجمان نے دین میں ہر قسم کی شدت پسندی اور تشدد کو رد کرتے ہوئے کہا داعش کے اقدامات کا کسی دین اور آئین سے کوئی تعلق نہیں اور ہم ان وحشیانہ مظالم کو مکمل رد کرتے ہیں۔