میڈل ایسٹ سیاسی امور کے ماہر: کرغیزستان کی جوان آبادی داعش کے لیے سرمایہ

IQNA

میڈل ایسٹ سیاسی امور کے ماہر: کرغیزستان کی جوان آبادی داعش کے لیے سرمایہ

7:21 - August 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3351094
بین الاقوامی گروپ: ڈمیٹری پاپف کا کہنا تھا کہ معاشرتی ناانصافیاں اوراقتصادی مسائل شدت پسندی میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں

ایکنا نیوز- میڈل سیاسی مسائل کے ماہر تجزیہ نگار ڈمیٹری پاپف نے شدت پسندی اور داعش جیسی تنظیموں میں جوانوں کی رغبت کو اقتصادی مشکلات اور معاشرتی نا انصافیوں سے وابستہ جانتے ہوئے کہا ہے کہ کرغیزستان میں جوانوں کی بڑی تعداد، اقتصادی مشکلات اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے داعش جیسی تنظیم میں لوگ شمولیت کررہے ہیں ۔
ڈمیٹری پاپف نے کرغیزستان میں داعش کی بڑھتی تعداد میں اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا : داعش شام اور عراق میں لڑنے کے لیے افرادی قوت کی شدید محتاج ہے۔
انہوں نے مرکزی ایشیاء میں داعش کی سرگرمیوں کو امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا اور اس سے مقابلے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تاکید کی۔


سیاسی علوم کے ماہر کا کہنا تھا کہ روس شدت پسندی کو ناسور سمجھتا ہے اور عالمی سطح پر اس سے نمٹنے کےلیے کوشش کرتا رہے گا۔

3350597

نظرات بینندگان
captcha