فلسطین؛ اقوام متحدہ کی عمارت پر پرچم نصب کیا جائے

IQNA

فلسطین؛ اقوام متحدہ کی عمارت پر پرچم نصب کیا جائے

8:20 - August 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3353358
بین الاقوامی گروپ: فلسطینیوں نے اقوام متحدہ پر پرچم لہرانے کا مطالبہ کردیا

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق فلسطینیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے جنرل اسمبلی سے قبل انکا پرچم اقوام متحدہ کی عمارت پر لہرایا جائے
اقوام متحدہ میں فسلطینی مبصر نے مطالبہ کیا کہ فلسطین اور واٹیکن کے پرچم کو دیگر ۱۹۳ ممالک کے پرچم کے ساتھ لہرانے کا حکم جاری کیا جائے

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ۱۵ ستمبر سے قبل اس مطالبے کو مان لیا جائے گا ۔ اس مطالبے کی سعودی عرب،الجزایر ، مصر اور اردن وغیرہ نے حمایت کی ہیں۔
پچیس ستمبر کو غربت کے خاتمے کے سیمینار اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے محمود عباس اور بنیامین نتانیاہو بھی امریکہ پہنچ رہے ہیں۔
پاپ فرانسیس بھی اس عالمی سیمینار سے خطاب کریں گے۔ حال ہی میں واٹیکن  فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔

3353240

نظرات بینندگان
captcha