سعودیہ کے تازہ ہوائی حملے میں 36 یمنی شہید

IQNA

سعودیہ کے تازہ ہوائی حملے میں 36 یمنی شہید

13:13 - August 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3354547
بین الاقوامی گروپ:صوبہ حجہ میں تازہ سعودی حملوں میں 36 یمنی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکنا نیوز- شفقنا-سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت کی طرف سے یمن کے نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے صوبہ حجہ میں تازہ سعودی حملوں میں 36 یمنی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت کی طرف سے یمن کے نہتے عوام  کے خلاف وحشیانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے صوبہ حجہ میں تازہ سعودی حملوں میں 36 یمنی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے ظالمانہ حملوں میں اب تک کم سے کم 5000 یمنی شہید اور کئی ہزار زخمی ہوگئے ہیں  جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے سعودی عرب اپنے وحشیانہ حملوں میں یمن کی شہری آبادی ، اسپتالوں، مدرسوں اور مسجدوں کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے سعودی عرب ، یمن میں  تباہی پھیلانے کے علاوہ اپنے کسی ہدف تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق اس غیر منصفانہ اور ظالمانہ جنگ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی شکست یقینی ہے۔

49478

ٹیگس: سعودی ، عرب ، یمن ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha