جنوبی افریقہ؛ حفظ قرآن کریم کے مقابلوں کا انعقاد

IQNA

جنوبی افریقہ؛ حفظ قرآن کریم کے مقابلوں کا انعقاد

8:10 - September 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3355726
بین الاقوامی گروپ: امور قرآنی کے ادارے کے تعاون سے حفظ مقابلہ منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hqmi.org»،کے مطابق  عالمی انجمن حفظ قرآن مجید کے تعاون سے جنوبی افریقہ کے قرآنی امور کے ادارے کی کوششوں سے مقابلہ حفظ منعقد کیا گیا جسمیں تیرتالیس حافظ قرآن شرکت کررہے تھے۔ مقابلے تین کیٹگریز میں ہوئے جنمیں پانچ پارے،پندرہ پارے اور مکمل قرآن مجید کا حفظ شامل تھا۔
اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب «کیپ ٹاون» شہر کی  «الفتح» مسجد میں منعقد ہوئی جسمیں اسلامی کونسل کے شیخ ریاض فطارسمیت مختلف اسلامی اداروں کے نمائندے اور قرآنی اساتذہ شریک تھے ۔
تقریب میں مقررین نے ان مقابلوں کی افادیت اور جنوبی افریقہ میں تعلیمات قرآن کی ترویج پر روشنی ڈالیں  اور آخر میں پوزیشن لینے والے حافظوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

3354490

نظرات بینندگان
captcha