لبنانی علماء کا مظاہرہ: شامی معصوم بچے کی لاش کی تصویر عالم برادری کے منہ پر طمانچہ ہے

IQNA

لبنانی علماء کا مظاہرہ: شامی معصوم بچے کی لاش کی تصویر عالم برادری کے منہ پر طمانچہ ہے

9:21 - September 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3358403
بین الاقوامی گروپ: لبنانی علماء نے ایک مظاہرے میں غرق شدہ بچے کی تصویر کو بین الاقوامی کیمونٹی کے لیے باعث ننگ و عار قرار دیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «العهد» کے مطابق لبنانی علماء نے شام کے بحران پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے مقاومت کی حمایت کا مطالبہ کیا تا کہ تکفیری دہشت گردوں سے اس ملک کو پاک کیا جاسکے

علماء نے شام کے بحران کا ذمہ دار عرب ممالک اور صھیونی رژیم کو قرار دیا

علماء کا کہنا تھا کہ شامی مہاجرین کی حالت زار پر ہر انسان کا دل دکھتا ہے اور بالخصوص شامی بچے کی لاش کی تصویر عالمی برادری کے منہ پر بدنما داغ کہا جاسکتا ہے


شامی بچے کی تصویر سے بحران کی سنگینی کا اندازہ

ترکی ساحل پر شامی بچے کی لاش کی تصویر کے حوالے سے لبنانی عالم ، شیخ حسام العیلانی نے تکفیری دہشت گردوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تصویر سے شام میں انسانی بحران کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ امید ہے اس تصویر کے بعد عالمی برادری کی غیرت جاگ جائے گی
اور بالخصوص عربی ممالک دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے اور شامی عوام کی نجات کے لیے کوشش تیزکریں گے۔

3357919

نظرات بینندگان
captcha