دارالنصر فوجی چھاؤنی واپس لینے کی کوشش میں سعودی عرب کے فوجیوں کو منہ کی کھانی پڑی

IQNA

دارالنصر فوجی چھاؤنی واپس لینے کی کوشش میں سعودی عرب کے فوجیوں کو منہ کی کھانی پڑی

10:35 - September 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3361402
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے فوجیوں کو جیزان میں واقع فوجی چھاؤنی واپس لینے کی کوشش میں منہ کی کھانی پڑی ہے

ایکنا نیوز- سحرٹی وی-المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے اہلکاروں نے جیزان میں واقع دارالنصر فوجی چھاؤنی واپس لینے پر مبنی سعودی فوج کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور ان کی چار گاڑیاں بھی تباہ کر دی ہیں۔

الخوبہ میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی گولہ باری میں سعودی عرب کے چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے شہر جیزان میں الخوبہ فوجی چھاؤنی کے قریب بھی سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک کر دیئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹس نے القوہ فوجی چھاؤنی پر مارٹر گولے داغے، جس کے نتیجے میں اس چھاؤنی میں تعینات سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹس نے جیزان میں واقع سوادنہ دیہات میں سعودی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر بھی حملے کئے۔

197921

ٹیگس: یمن ، فوج ، سعودی ، شکست ، منہ
نظرات بینندگان
captcha